سابق سفارتکار بی ۔اے ملک نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں دونوں ملکوں نے 34ارب ڈالر کے معاہدے کئے۔

وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا:تجزیہ کار
09 نومبر 2014 (22:38)
0

سابق سفارتکار بی ۔اے ملک نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ چین کو خاص طور پر قومی معیشت کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا ہے کیونکہ اس دورے میں دونوں ملکوں نے 34ارب ڈالر کے معاہدے کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ کئی شعبوں میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
سینئر تجزیہ نگار رسول بخش رئیس نے پروگرام میں کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات قریبی اور سدا بہار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری سے دوسرے سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر رشید احمد خان نے پروگرام میں کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے کئی پہلو ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری سے دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی۔
سینئر تجزیہ نگار ظفر شیخ نے کہا کہ چین کے صدر نے پاکستان کی اقتصادی حالت مستحکم کرنے کے لئے 40ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔