ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہء نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسلام آباد میں Chinese انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

 وزیراعظم کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا:ماہرین،تجزیہ کار
09 نومبر 2014 (11:57)
0

تجزیہ کاروں اور ماہرین نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ملکوں کے درمیان معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہء نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسلام آباد میں Chinese انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون علاقائی استحکام کیلئے پیشگی شرط ہے۔  ماہر معیشت ڈاکٹر صبور غیور نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں جن سے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔


تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کہ چین کے تعاون سے مکمل کئے جانے والے منصوبوں سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگااور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ دو طرفہ منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے درمیان تذویراتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا