انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہی شعبے میں رہ کر نام پیدا کرنا چاہتی ہوں اور اس کیلئے بھرپور محنت کررہی ہوں

اداکاری بارے کبھی نہیں سوچا:شبنم مجید
09 نومبر 2014 (20:08)
0

گلوکارہ شبنم مجید نے کہاہے کہ اداکاری کے شعبے میں جانے کی خواہش نہیں ۔
شبنم مجید نے کہا کہ کبھی اداکاری کے شعبے میں جانے کا نہیں سوچا ۔ میں اپنے ہی شعبے میں رہ کر نام پیدا کرنا چاہتی ہوں اور اس کیلئے بھرپور محنت کررہی ہوں ۔ پاکستان نے گلوکاری کے میدان میں بڑے نام پیدا کئے ہیں میری خواہش ہے کہ میرا نام بھی اس صف میں شامل ہوجائے ۔