سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گھاس زرعی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار اداکرے گی ۔

09 نومبر 2014 (20:36)
0

جاپان اور کولمبیا کے سائنسدانوں کی مشترکہ کاوشوں سے ایک نئی گھاس تیار کی گئی ہے جو کیمیاوی کھادوں کے اثرات سے محفوظ ہوگی ۔

اس گھاس کی جڑوں سے ایک ایسا مادہ خارج ہوگا جو کہ خوردبینی جرثوموں کی سرگرمیوں کو ختم کرے گا او رپیدا ہونے والے نائٹریٹس آکسائنڈ کو تیزی سے ختم کرے گا۔
یہ گھاس موجودہ اقسام کی گھاس کی نسبت گائے کو زیادہ غذائیت فراہم کرے گی اور ان کی افزائش میں اضافہ ہوگا۔
جاپان کے ریسرچ سینٹر میں ایک سینئر محقق نے بتایاہے کہ یہ گھاس کیمیاوی کھادوں کے استعمال سے پیدا ہونے والی نائٹروجن گیس کا خاتمہ کر کے زراعت کی پیداوار بڑھانے میں اہم کردار اداکرے گی ۔