وزیراعظم نے اس دورے کے دوران چین کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں متعددمعاملات پرتبادلہ خیال کیا.

وزیراعظم چین کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
09 نومبر 2014 (09:51)
0

وزیراعظم نوازشریف چین کاتین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے اس دورے کے دوران چین کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں متعددمعاملات پرتبادلہ خیال کیااورمختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کیلئے کئی معاہدوں اورمفاہمت کی یاداشتوں پردستخط کئے ہیں جن کامحورتونائی اوربنیادی ڈھانچے کے شعبے ہیں۔

لاہورائیرپورٹ پہنچنے پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ چین کی قیادت نے وزیراعظم نوازشریف کی ولولہ انگیزقیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کے چین کے دورے کے دوران اربوں روپے لاگت کے منصوبوں پردستخط ہوئے جس سے پاکستان میں کاروبار،تجارت،سرمایہ کاری اورمعاشی مواقع کی نئی راہیں کھلیں گی۔