وزیراعظم پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے

وزیراعظم کل جرمنی کے سرکاری دورے پر روانہ ہو نگے
09 نومبر 2014 (18:48)
0

وزیراعظم نوازشریف 'جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی دعوت پر دوروزہ سرکاری دورے پر پیر کو جرمنی روانہ ہوں گے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم اس موقع پر چانسلر مرکل اور جرمن پارلیمنٹ کے صدر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔
وزیراعظم پاکستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے جس میں جرمن کمپنیوں کے سربراہان اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے ۔
پاکستان اور جرمنی کے مابین اچھے قریبی تعلقات ہیں ۔ جرمنی یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا میں چوتھا بڑا تجارتی شراکت دارہے ۔
پاکستان کی جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تجارت سالانہ ڈھائی ارب ڈالرز ہے ۔