پاک بحریہ کے چودہ رکنی چاق وچوبند دستے نے مزار پر گارڈ کی ڈیوٹی کے فرائض سنبھالے۔

مزاراقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب
09 نومبر 2014 (09:35)
0

لاہور میں مزار اقبال پر آج صبح گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے چودہ رکنی چاق وچوبند دستے نے مزار پر گارڈ کی ڈیوٹی کے فرائض سنبھالے۔ بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور ساجد محمود شہزاد نے پاک بحریہ کے سربراہ کی طرف سے مزار پر پھول چڑھائے۔


اس دن کے حوالے سے آج دن ساڑھے دس بجے ایوان اقبال لاہور میں ایک بین الاقوامی اقبال کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کانفرنس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیر اطلاعات پرویز رشید اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔