انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے چین کے کامیاب دورے نے عمران خان کے حکومت کے خلاف عزائم ناکام بنا دئیے ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے مخالف ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں:وزیر اطلاعات
09 نومبر 2014 (22:27)
0

اتوار کی شام ایک بیان میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اربوں روپے مالیت کی سرمایہ کاری کی مخالفت کرنے والے درحقیقت ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے چین کے کامیاب دورے نے عمران خان کے حکومت کے خلاف عزائم ناکام بنا دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت پر چین کا اعتماد نظام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔