09 نومبر 2014 (20:44)
0

ضلع ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں بیج کی پیداوار کا بہترین مرکز قائم کیاجائے گا۔
مجوزہ سینٹر کا پی سی ون پہلے ہی مکمل کیاجاچکاہے جو منظوری کیلئے بہت جلد متعلقہ محکموںکو جمع کرایاجائے گا۔
میاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے اس مرکز میں گندم اور کپاس سمیت تمام منظور شدہ بیجوں کی اعلیٰ اقسام پیدا کی جائیں گی ۔