ترجمان نے کہا کہ کشمیری اس دورے کے خلاف سخت احتجاج کریں گے اور عالمی برادری کو یہ پیغام دیں گے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے

لبریشن فرنٹ نے مودی کے آئندہ دورہ مقبوضہ کشمیر کو لاحاصل قرار دیدیا
09 نومبر 2014 (19:03)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے آئندہ دورے کو لاحاصل قراردیاہے ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس قسم کے دوروں سے کچھ حاصل نہیں کیاجاسکتا۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیری اس دورے کے خلاف سخت احتجاج کریں گے اور عالمی برادری کو یہ پیغام دیں گے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور وہ بھارتی لیڈروں کی اس سیاست کو قبول نہیں کریں گے ۔
بیان میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے لیڈروں اور کارکنوں پر چھاپے مارنے کی بھی مذمت کی گئی ۔