آپریشن ضرب عضب کا حوالہ دیتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن منصوبے کے مطابق کامیابی سے جاری ہے ۔

جنرل راحیل کا جنوبی وزیرستان میں مرکزی تجارتی راہداری کا افتتاح
09 نومبر 2014 (18:39)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اتوار کے روز جنوبی وزیرستان ایجنسی میں مرکزی تجارتی راہداری کے چھہتر کلومیٹر طویل شکئی مکینسیکشن کا افتتاح کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مرکزی تجارتی راہداری پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کیلئے استعمال ہونے والی سٹریٹجک شاہراہ ہے ۔
یہ ہائی وے فاٹا اور خیبرپختونخوا کی مقامی معیشت کی بحالی میں بالواسطہ اور بلاواسطہ معاون ثابت ہوگی ۔
جنوبی خیبرپختونخوا اور فاٹا سے گزرنے والی سات سو پانچ کلومیٹر طویل راہداری شاہراہ فوج کے انجینئر تعمیر کررہے ہیں جس کیلئے فنڈز دوست ممالک نے فراہم کئے ہیں ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فاٹا کی ترقی فوج کیلئے ایک ترجیحی ہدف ہے ۔
قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں امن اور استحکام کے قیام کے فوج کے عزم کو دہرایا۔
آپریشن ضرب عضب کا حوالہ دیتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ آپریشن منصوبے کے مطابق کامیابی سے جاری ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آپریشن کی جلد تکمیل پر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ فوج بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔ اس مقصد کیلئے حکومت کے ساتھ مشاورت سے ایک جامع منصوبہ تیار کرلیاگیاہے ۔