شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کی طرف اہم قدم ہیں۔

پاک چین معاہدے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے:شہباز
09 نومبر 2014 (14:19)
0

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کئے گئے معاہدے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بیجنگ میں چین کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ معاہدے پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کی طرف اہم قدم ہیں۔ ان معاہدوں سے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور روزگار کی نئی راہیں کُھلیں گی۔