حکومت عارضی نقل مکانی کرنے والوں میں دو ارب اسی کروڑ روپے تقسیم کرچکی ہے
09 نومبر 2014 (12:30)
0

وفاقی حکومت شمالی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد میں اب تک دو ارب اسی کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کرچکی ہے۔


فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ عارضی نقل مکانی کرنے والے اکسٹھ ہزار دو سو چونتیس افراد نقد امداد حاصل کرچکے ہیں جبکہ تین ہزار ایک سو ننانوے خاندان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نقد امداد حاصل کرلیں۔ اس مقصد کیلئے ان کے موبائل فونز پر پیغامات پہلے ہی بھجوائے دیئے گئے ہیں۔