ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے:سراج الحق
09 نومبر 2014 (10:51)
0

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ دیر زیریں کے علاقے چکدرہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے کہا کہ وہ تحریک انصاف سے بات چیت کیلئے اپنی مذاکراتی ٹیم کے ناموں کا اعلان کرے۔