پائیداراقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے:احسن اقبال
09 نومبر 2014 (10:05)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ملک میں سیاسی استحکام وقت کی ضرورت ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو توانائی بحران کے حل کے لئے حکومت کی مدد کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے بڑے منصوبوں کیلئے چین نے خیر سگالی اور دوستی کے جس جذبے کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمارے ملک کے لئے بہت قابل فخر ہے۔