محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ سفارتی حل کے علاوہ کوئی متبادل حل نہیں دیکھتا۔

ایران کے ایٹمی مسئلے پر مذاکرات آج ہونگے
09 نومبر 2014 (11:47)
0

ایران ، امریکہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار آج (اتوار) اومان میں بات چیت کررہے ہیں تاکہ ایران کے ایٹمی مسئلے پر اپنے موقف میں پائے جانے والے اختلافات دور کئے جاسکیں۔
ایران کے نائب وزیرخارجہ محمد جواد ظریف ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی سینئر نمائندہ کیتھرین ایشٹن مذاکرات میں متعلقہ فریقوں کی نمائندگی کریں گی۔


ادھر ایک انٹرویو میں نائب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ سفارتی حل کے علاوہ کوئی متبادل حل نہیں دیکھتا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اس مسئلے پر 24 نومبر کی حتمی تاریخ تک عالمی طاقتوں کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔