روسی وزیرخارجہ کا یہ بیان بیجنگ میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

روسی وزیرخارجہ نے یوکرین کے مسئلے کے حل کیلئے امریکی مداخلت کو خوش آئندہ قراردیا
09 نومبر 2014 (11:12)
0

روسی وزیر خارجہ Sergey Levrov نے یوکرین کے مسئلے کے حل کیلئے امریکی مداخلت کو خوش آئندہ قرار دیا ہے جو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے اب بدترین حالت میں ہے۔
روسی وزیرخارجہ کا یہ بیان بیجنگ میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔


کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس اور یوکرین کے درمیان سرحدی صورتحال پر روس کے ساتھ معلومات کے تبادلے کیلئے تیار ہے۔ اس سے پہلے یوکرین کی فوج نے ملک کے مشرقی حصے میں سرکاری فوج کے خلاف لڑنے والے روس نواز علیحدگی پسندوں کی حمایت کیلئے 32 ٹینکوں کی کھیپ اور فوجی دستے بھیجنے پر روس کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔