سعید اجمل گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے اپنے بائولنگ ایکشن پر کام کررہے تھے۔

سعید اجمل کل اپنے نئے بائولنگ ایکشن کا معائنہ کرائیں گے
09 نومبر 2014 (10:55)
0

پاکستان کے آف سپنر سعید اجمل کل لائو بورو یونیورسٹی میں اپنے نئے بائولنگ ایکشن کا معائنہ کرائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ عالمی کپ دوہزار پندرہ سے پہلے باضابطہ طور پر ان کے بائولنگ ایکشن کے دوبارہ جائزے کیلئے آئی سی سی کو درخواست دے گا۔

سعید اجمل گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اپنے بائولنگ ایکشن پر کام کررہے تھے۔