وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام اراکین اسمبلی کو لکھے گئے ایک خط میں اس حساس معاملے پر توجہ دلائی ۔

وزراء اور ارکان اسمبلی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں:عبدالمالک
09 نومبر 2014 (18:44)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیر سے شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کریں ۔
تمام اراکین اسمبلی کو لکھے گئے ایک خط میں اُنہوں نے ان کی اس حساس معاملے پر توجہ دلائی ۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے مقصد کے حصول کیلئے جاری کوششوں اور اقدامات کو مربوط بنایاجائے ۔