ایک لاکھ بانوے ہزار کسانوں میں دس ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے رقم تقسیم کی جائے گی ۔

سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع
09 نومبر 2014 (20:41)
0

پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع کررہی ہے ۔
اتوار کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہا کہ صوبے میں حالیہ سیلاب سے نقصان اُٹھانے والے لوگوں میں سولہ ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جائے گی ۔
اُنہوں نے کہا کہ ایک لاکھ بانوے ہزار کسانوں میں دس ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے رقم تقسیم کی جائے گی ۔
زعیم قادری نے کہا کہ جن افراد کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے انہیں اسّی ہزار روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو فی کس چالیس ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایاجارہاہے ۔