خرم دستگیر خان کی دوحہ میں شیخ احمد بن جاسم الثانی سے ملاقات۔

خلیج تعاون کونسل آزادتجارتی معاہدہ، وزیر تجارت کی مذاکرات بحالی کیلئے قطر سے تعاون کی درخواست
09 مئی 2017 (22:28)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ، جو قطر کے سرکاری دورے پر ہیں ، منگل کے روز دوحہ میں اپنے ہم منصب شیخ احمد بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔
انہوں نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی نشوونما اجاگر کی اور کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں پچپن ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے اقتصادی ترقی کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر کی کاروباری کمپنیاں پاکستان کے کاروباری افراد کی مہارت اور پاکستان کے معیاری تعمیراتی سامان ، ٹیکسٹائل اور خوراک سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
خرم دستگیر نے تعاون کونسل">خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے قطر سے مدد طلب کی۔
قطر کے وزیر نے اس بارے میںپاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
فریقین نے تجارتی وفود کے تبادلے کے ذریعے اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔