وزیر خزانہ کی ٹیکس دہندگان کیساتھ دوستانہ پالیسی جاری رکھنے کی ہدایت
09 مئی 2017 (22:19)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس دہندگان کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پرمبنی پالیسی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا ۔
ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے وزیرخزانہ کو رواں مالی سال کیلئے محاصل کے ہدف کے حصول کیلئے کی جانے والی کوششوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
وزیرخزانہ نے ایف بی آر کو مالی سال کے باقی عرصے کیلئے محاصل کی وصولی کا ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔