انسداد پولیو کیلئے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا،سائرہ
09 مئی 2017 (22:13)
0

صحت کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہاگیا ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ملاقات میں صحت کے عالمی فورمز پرپاکستان کے کردارسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔