خودکش جیکٹس ، دھماکہ خیز سلنڈر، بارودی سرنگیں ، ٹینک شکن سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد برآمد۔

 آپریشن رد الفساد، خیبر اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں کارروائی
09 مئی 2017 (20:35)
0

ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لئے آپریشن ردالفساد ملک بھر میں جاری ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خیبراور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں خفیہ معلومات کی بنا پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران خودکش جیکٹس ، دھماکہ خیز سیلنڈر ، بارودی سرنگیں ، ٹینک شکن سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔
جنوبی وزیر ستان ایجنسی کے گاؤں Laleja اور Weshtonai میں دہشتگردی کے اڈے سے بھی SMG ، پستول اور راکٹ برآمد کئے۔
لاہور ، اٹک ، اسلام آباد ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، ڈی جی خان ، رحیم یار خان اور راجن پور میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار بھی برآمد کی گئی۔