09 مئی 2017 (20:20)
0

پاک بحریہ کے سربراہ محمد ذکااﷲ نے ، جو انڈونیشیا کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں ، جکارتہ میں انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب ایڈمرل Ade Supandi سے ملاقات کی
ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشیاء کی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کی بحریہ کے درمیان قریبی اور مضبوط تعلقات کی اہمیت کا اعتراف کیا۔
پاک بحریہ کے جوانوں کی پیشہ ورانہ فراست اور عزم کو سراہتے ہوئے انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ نے بحرہند میں سلامتی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی ۔
ایڈمرل ذکااﷲ نے کثیر ملکی بحری مشقوں امن 17 میں انڈونیشیا کی بحریہ کے حصہ لینے پر بحریہ کے سربراہ Ade Supandi کا شکریہ ادا کیا۔