ڈیجیٹل ڈائریکٹری کے استعمال سے ٹیکس اکٹھا کرنیوالے حکام فوری فیصلے کر سکیں گے،چیئرمین ایف بی آر

ایف بی آر کاودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس کیلئے ڈیجیٹل ڈائریکٹری کا آغاز
09 مئی 2017 (20:04)
0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس کے لئے ملک بھر میں ڈیجیٹل ڈائریکٹری کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ ڈائریکٹری ودہولڈنگ کے مختلف شعبوں کے تحت وصول ہونے والے محصولات کی نگرانی کے لئے انتظامی اطلاعاتی نظام کے طور پر کام کرے گی۔
چیئرمین ایف بی آر نے امید ظاہر کی کہ ڈیجیٹل ڈائریکٹری کے استعمال سے ٹیکس اکٹھا کرنے والے حکام فوری فیصلے کر سکیں گے جس سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئے گی۔