وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے سے ملک کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اقتصادی راہداری ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے،پرویز خٹک
09 مئی 2017 (19:59)
0

خیبرپختونخواء کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ملک کی ترقی کے لئے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے۔

منگل کے روزپشاور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے سے ملک کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
پرویزخٹک نے کہا کہ چائنہ روڈ شو کے دوران صوبائی حکومت نے صوبے میں مختلف منصوبوں کے لئے مفاہمت کی82 یادداشتوں پر دستخط کئے۔