گورنر نے کہا کہ وزیراعظم حیدرآباد ، ٹھٹھہ ،جیکب آباد کی طرز پر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم کراچی کیلئے جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے،محمد زبیر
09 مئی 2017 (19:52)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کراچی کے لئے جلد ہی ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دورے کے دوران کہی۔
گورنر نے کہا کہ وزیراعظم حیدرآباد ، ٹھٹھہ ،جیکب آباد کی طرز پر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بہتر صورتحال سے سرمایہ کاری کا ماحول بھی بہتر ہوا ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم صوبے کی ترقی وخوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔