امیر جے یو آئی(ف) نے کہا کہ صوبائی حکومت غیرملکی بنکوں سے 70 ارب روپے کا بھاری قرضہ حاصل کر رہی ہے۔

تحریک انصاف کی سیاست بدعنوانی کیخلاف نعرے بازی پر مبنی ہے،فضل الرحمن
09 مئی 2017 (19:46)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ تحریک انصاف کی سیاست بدعنوانی کے خلاف نعرے بازی پر مبنی ہے، خیبرپختونخواء میں بدعنوانی میں اضافہ ہور ہا ہے۔

منگل کے روز پشاور میں پارٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غیرملکی بنکوں سے ستر ارب روپے کا بھاری قرضہ حاصل کر رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے تحریک انصاف کی حکومت اور اسکے رہنماء علاقے کی اعلیٰ ثقافتی اقدار کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور ہماری سیاست اسی مقصد کے حصول کے گردگھومتی ہے۔