وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔

کوہالہ پن بجلی گھر کا منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو گا،راجہ فاروق
09 مئی 2017 (19:41)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ گیارہ سو چوبیس میگاواٹ کا کوہالہ پن بجلی گھر کا منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو گا۔

منگل کے روز مظفرآباد میں منصوبے کی انتظامی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پن بجلی کے دو اور منصوبے بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کئے گئے ہیں اور ان منصوبوں سے نہ صرف قومی گرڈ میں اضافی بجلی شامل ہو گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔