صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاستی حکومت ٹیوٹا کو مستحکم کرے گی اور اسے درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔

حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،مسعود خان
09 مئی 2017 (19:37)
0

آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں باوقار انداز میں روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

وہ منگل کے روز راولاکوٹ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ ریاستی حکومت ٹیوٹا کو مستحکم کرے گی اور اسے درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔
آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے اس موقع پر مختلف فنی کورسز مکمل کرنے والی خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔