حکومت قومی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے پر عزم ہے،خواجہ آصف
09 مئی 2017 (19:32)
0

پانی وبجلی کے وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت قومی اہمیت کے امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور تقسیم کے ایکٹ مجریہ 1997 میں ترامیم کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں ضروری ردوبدل اور زبان کی بہتری کے بعد ترامیم کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواء پرویز خٹک ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، چیف سیکرٹری پنجاب اور دوسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
سندھ اور خیبرپختونخواء کے وزرائے اعلیٰ نے خواجہ آصف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قومی اہمیت کے امور پر مکمل تعاون کا یقین دلایا۔