اسلامی تعاون تنظیم کا رکن ممالک پر انسانی حقوق اور مہاجرین کے بارے میں عالمی قوانین کی مطابقت سے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی وضع کرنے پر زور۔

غیرقانونی گرفتاریاں، ماورائے عدالت ہلاکتیں قانون کی حکمرانی کیلئے سنگین چیلنج ہیں،او آئی سی
09 مئی 2017 (19:30)
0

اسلامی تعاون تنظیم نے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور مہاجرین کے بارے میں عالمی قوانین کی مطابقت سے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی وضع کریں۔

یہ بات اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف اے العثمین نے منگل کے روز جدہ میں انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مباحثے کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی حراست ، ماورے عدالت قتل ، نسلی ولسانی فسادات اور غیرقانونی قبضے انسانی حقوق اور قانونی کی حکمرانی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
ڈاکٹر یوسف اے العثمین نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے ہمیشہ دہشت گردی کی وجوہات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور انسانی حقوق ، رواداری ، ثقافتوں کے ملاپ کو فروغ دیا ہے۔