چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان متنوع ملک ہے جہاں روشن اقتصادی امکانات موجود ہیں۔

پاکستان ،رومانیہ پارلیمانی و اقتصادی تعلقات کے فروغ کے خواہاں
09 مئی 2017 (18:10)
0

پاکستان اور رومانیہ نے باہمی مفاد کیلئے پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی اور رومانیہ کے سفیرنکولائی گالا نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پر سینٹ کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان متنوع ملک ہے جہاں روشن اقتصادی امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور عوامی روابط کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔