نوازشریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔

پاکستان،سعودی عرب علاقائی عالمی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں،وزیراعظم
09 مئی 2017 (17:59)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر موقف یکساں ہے اور آنے والے دنوں میں ان کی دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے اطلاعات اور ثقافت کے وزیر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کے روزاسلام آبادمیں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے مفاد میں مختلف شعبوں میں یہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
نواز شریف نے علاقائی اور عالمی امن وسلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے سعودی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس ماہ کے آخر میں ریاض میں امریکہ عرب اور اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت بھی قبول کرلی ۔