مقبوضہ کشمیر : آل جموں و کشمیر سٹوڈنٹس یونین کا گرفتارتمام طلباء کی رہائی کامطالبہ
09 مئی 2017 (16:18)
0

کشمیر ">مقبوضہ کشمیر میں آل جموں و کشمیر سٹوڈنٹس یونین نے وادی میں تعلیمی اداروں پر بھارتی فوج کے چھاپوں کے خلاف مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے تمام طلباء کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔سری نگر میں جاری ایک بیان میں آل جموں وکشمیر سٹوڈنٹس یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر گرفتار طلبا کو فوری رہا نہ کیاگیا تو بڑے پیمانے پر مظاہرے کریں گے۔قابض حکام نے متعددطلباء کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں ایک بیان میں طلبا کی گرفتاری کوغیر منصفانہ قرار دیا۔