مشیر قومی سلامتی نے کہا ہے کہ انتہا پسندانہ رجحانات کے خاتمے کیلئے ہمیں ایسی سوچ متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو ذہنیت بدلنے میں معاون ثابت ہو۔

مشیر قومی سلامتی کا دہشت گردی کی جاری پیچیدہ جنگ پراظہار تشویش
09 مئی 2017 (16:01)
0

قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ نے دہشت گردی کی جاری پیچیدہ جنگ پر تشویش ظاہر کی ہے۔اس تشویش کااظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں یورپی یونین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے خصوصی حوالے سے یورپی یونین کاتجویز کردہ پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے عزم کی پختگی کے منصوبے پر غور کیاگیا۔
ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ پر تشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے عزم کی پختگی ایک ایسا تصور ہے جودہشتگردی اورانتہا پسندی کے اسباب کے خاتمے کیلئے عملاً کارگر ثابت ہوسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہا پسندانہ رجحانات کے خاتمے کے لئے ہمیںایسی سوچ متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو ذہنیت بدلنے میں معاون ثابت ہو۔وفد کے رکن نے منصوبے پر عملدرآمد کا باضابطہ طریقہ طے کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پرحکومت سے تعاون کی درخواست کی ۔