اس وقت چار امریکی شہری شمالی کوریا میں قید ہیں۔

امریکہ کا شمالی کوریا کی طرف سے اپنے شہری کی حالیہ گرفتاری پراظہار تشویش
09 مئی 2017 (15:40)
0

امریکہ نے شمالی کوریا کی طرف سے اپنے شہری کی حالیہ گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان سین سپائسر نے بتایا کہ شمالی کوریا میں قید امریکی شہری کی رہائی کے لئے امریکہ کام کررہا ہے۔
شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ کم ہاک سانگ کو جو پیانگ یانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے کام کرتا تھا کو ریاست کے خلاف سنگین سرگرمیوں کے شبے میں گرفتار کیاگیا اس وقت چار امریکی شہری شمالی کوریا میں قید ہیں۔