وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں سال2016-17 کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی کیلئے کام کررہی ہے: شہباز شریف
09 مئی 2017 (15:34)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی کیلئے کام کررہی ہے ۔انہوں نے یہ بات آج لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سال2016-17 کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں 2017-2018 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے مالیت کی فلاح و بہبود کی سکیموں پرکام جاری ہے ۔

ادھر آج لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے بجلی کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں ملک میں وافر مقدار میں سستی بجلی دستیاب ہوگی۔