ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی زبان کا فروغ عظیم قومی فریضہ ہے۔

صدرکا جدید علوم قومی زبان میں منتقل کرنے پر زور
09 مئی 2017 (14:28)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو جدید علوم قومی زبان میں منتقل کرنے کے لئے دوسرے ملکوں کے تجربات سے سیکھنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں اس وقت کہی جب انہیں قومی زبان کے فروغ کے بارے میں عالمی مباحثے کی سفارشات پیش کی گئیں مباحثے کا اہتمام ائر یونیورسٹی نے کیا تھا۔
ممنون حسین نے کہاکہ قومی زبان کا فروغ عظیم قومی فریضہ ہے۔