صدارتی انتخاب سابق صدر پارک گیونہے کی اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت خوری کے الزامات پر معزولی کے بعد منعقد ہورہے ہیں۔

جنوبی کوریا میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری
09 مئی 2017 (14:25)
0

جنوبی کوریا میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔صدارتی انتخاب سابق صدر پارک گیونہے کی اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت خوری کے الزامات پر معزولی کے بعد منعقد ہورہے ہیں۔امیدواروں میں جدت پسندMoon Jea In واضح طورپرنمایاں امیدوار ہیں جبکہ ان کے قریب ترین دوسرے نمایاں امیدوار اعتدال پسند Ahn Cheol Soo ہیں۔

Moon Jea In شمالی کوریا کے ساتھ رابطے قائم کرنا چاہتے ہیں جو سابقہ رہنما Park Geun Hye کے دور حکومت میں مکمل طورپر منقطع ہوگیاتھا۔بد عنوانی اورشمالی کوریا کاایٹمی پروگرام وہ بنیادی معاملات تھے جنہیںا نتخابی مہم کے دوران اجاگرکیاگیا۔