بھارتی حکام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے آزمارہے ہیں:مشترکہ مزاحمتی قیادت
09 مئی 2017 (13:45)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہاہے کہ بڑے پیمانے پر عوامی تحریک سے بدحواس بھارتی حکام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کودبانے کیلئے قتل و غارت گری، لوٹ مار اور کشمیریوں پر تشدد سمیت مختلف ہتھکنڈے آزمارہے ہیں ۔
سری نگر سے جاری مشترکہ بیان میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اورمحمد یٰسین ملک نے کہاکہ بھارت اوراس کے مقامی انتظامیہ نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کیخلاف انتہائی منصوبہ بندی کے تحت نفسیاتی جنگ شروع کررکھی ہے اور وہ ہر طرح سے تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کررہے ہیں ۔