ان مراکز میں تپ دق کے مرض کی تشخیص اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

سندھ میں ٹی بی کی تشخیص کے 250 ایک روزہ کیمپ کل لگائے جائینگے
09 مئی 2017 (12:19)
0

سندھ حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔سرکار ی ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ سندھ حکومت کے عوام کی بنیادی صحت کے پروگرام کے تحت صوبے بھر میں کل صبح نو بجے سے تیسرے پہر چار بجے تک ٹی بی کی تشخیص کے 250 ایک روزہ کیمپ لگائے جارہے ہیں۔

ان مراکز میں تپ دق کے مرض کی تشخیص اور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔