قبائلی عوام میں پھلوں کے پودے بھی تقسیم کئے گئے ہیں،اسّی ٹنل فارم بھی قائم کرنے کے بعد مقامی کاشت کاروں کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔

قبائلی علاقہ جات میں زراعت کی بحالی کیلئے متعدد سکیمیں تیار
09 مئی 2017 (12:07)
0

فاٹا کے محکمہ زراعت نے قبائلی علاقہ جات میں زراعت کی بحالی کے لئے متعدد سکیمیں تیار کی ہیں۔فاٹا کے محکمہ زراعت کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ علاقے کے کاشت کاروں میں گندم، مکئی اور دوسری فصلوں کے بیج مفت تقسیم کئے گئے ہیں۔
قبائلی عوام میں پھلوں کے پودے بھی تقسیم کئے گئے ہیں،اسّی ٹنل فارم بھی قائم کرنے کے بعد مقامی کاشت کاروں کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ہزار سات سو 75 نئے باغیچوں کے قیام سمیت 876 صحرائی باغیچے بھی بحال کئے گئے ہیں۔