وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ وزیراعظم ملک کو توانائی کے بحران سمیت مختلف بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت اور ملکی ترقی اورخوشحالی پریقین رکھتی ہے:شہبازشریف
09 مئی 2017 (11:50)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی اورخوشحالی پریقین رکھتی ہے ۔آج صبح لاہورمیں پاکستان مسلم لیگ نون کے منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوامی فلاح و بہبود اورترقی کا بڑا پروگرام شروع کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ملک کو توانائی کے بحران سمیت مختلف بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ قوم نے بے بنیادالزامات کی سیاست مسترد کردی ہے ۔