اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ پر مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر قابو پانے پرزور
09 مئی 2017 (11:34)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پائے۔نیو یارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز سے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے خطے میں کسی بھی تنازعہ سے بچنے کے لئے مسئلہ کشمیر پر امن طریقہ سے حل کرنے پر زوردیا۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ کشمیر کے تنازعے کا حل اسلامی تعاون تنظیم کی ترجیح ہے۔اسلامی ملکوں کے سفیروں اوراقوام متحدہ کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں مختلف مسائل پر غور کیاگیا۔