مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ اس سے متعلقہ تمام دستاویزات عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کی بیرون ملک کمپنیوں کے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی
09 مئی 2017 (09:40)
0

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی بیرون ملک کمپنیوں کے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل اکر م شیخ نے آج اپنے دلائل جاری رکھے۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ اس سے متعلقہ تمام دستاویزات عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔
درخواست گزار حنیف عباسی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف انتشار کی سیاست میں ملوث ہے۔