file photo

وزیر داخلہ کا اسلام آباد ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میں بے ضابطگیوں کا نوٹس
09 مئی 2017 (08:48)
0

وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے اسلام آباد کے ایکسائزاورٹیکسیشن کے محکمے میں بے ضابطگیوں کانوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر اورڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے۔
انہوں نے یہ کارروائی محکمے کی جانب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس کاٹھیکہ دینے میں خردبرداوردرخواست گزاروں سے اضافی رقم کی وصولی سے متعلق شکایات پرکی۔
انہوں نے چیف کمشنراسلام آباد کو ہدایت کی کہ کھلی بولی کے ذریعے شفافیت کاعمل یقینی بنایاجائے اور رجسٹریشن پلیٹس کیلئے نیاٹھیکہ دینے کے عمل میں طے شدہ قواعدوضوابط پر عمل کیاجائے۔