دفاعی ، سفارتی تجزیہ کاروں کا پاکستان ، افغانستان کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور
09 مئی 2017 (08:29)
0

دفاعی اور سفارتی تجزیہ کاروں نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زوردیاہے۔
اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی جھڑپوں سے خطے میں امن اورخوشحالی کے مشترکہ ہدف کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
سابق سفارتکارفوزیہ نسرین نے کہاکہ دونوں ملکوں کو انتہاپسندی او ر دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کیلئے مل کرکوششیں کرنی چاہئیں۔
ریٹائرڈایئرچیف مارشل شہزادچودھری نے چمن کی سرحد پر افغان فورسز کے حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان صبروتحمل کامظاہرہ کررہاہے اور وہ صرف دہشت گردوں کے اہداف کے خلاف کارروائی کرتاہے۔
ریٹائرڈبریگیڈیئرمحمودشاہ نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان موثر سرحدی انتظام کی ضرورت پرزوردیا۔