file photo

 پٹرول برآمد کرنے والے ملک مزید 6 ماہ کیلئے پیداوار میں کمی کرنے پر متفق
09 مئی 2017 (08:11)
0

پٹرول برآمد کرنے والے ملک مزید چھ ماہ کیلئے پیداوارمیں کمی کرنے پراصولی طورپر متفق ہوگئے ہیں۔
کویت کے وزیر تیل Essam Al Marzouk نے ایک بیان میں کہاکہ تیل پیدا کرنے والے ملک پیدوارمیں کمی کے معاہدے کی مدت میں توسیع کی اہمیت پرمتفق ہیں۔
دنیامیں تیل پیدا کرنیوالے سب سے بڑے ملک روس اور سعودی عرب نے بھی تیل کی پیداوار میں کمی کیلئے اپنی حمایت کاعندیہ دیا ہے تاکہ عالمی سطح پر اس کی اضافی پیداوار کو کنٹرول کیاجاسکے۔
او پیک کے تیل کے وزراء کااجلاس اس مہینے کی پچیس تاریخ کو ویانا میں ہوگا جس میں اس حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا۔